6 جولائی 2016 - 15:49
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا پاکستان کے صدر کے نام پیغام

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے دوست اور مسلمان ملک پاکستان کے صدر اور عوام کو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ملت ایران کا تہنیتی پیغام پہنچایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بدھ کے روز اسلام آباد میں عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں انھیں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ملت ایران کا سلام پہنچایا اور عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے صدر مملکت کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے کامیابی کی دعا کی۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے بھی پاکستان کی حکومت اور قوم کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کو دوستی اور محبت کا پیغام دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے لیے روزافزوں کامیابی کی دعا کی۔

ایران کے سفیر اور پاکستان کے صدر نے اسی طرح دو برادر اور دوست ملکوں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169